احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا

ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو عدلیہ پر دباؤ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے وزارت قانون بھجوائے جانے والے  ویڈیو کیس میں ملوث جج احتساب عدالت ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا گیا ہےاور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش بھی کردی ہے۔

عدالت عالیہ کے مطابق بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے۔جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کر لیاہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں انکشافات بادی النظر میں مس کنڈکٹ ہے جس کی تحقیقات ضروری ہے، اس لئے انہیں معطل کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک پرانے محکمے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ کریں تا کہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: چور کو پڑ گئے مور: جج ارشد ملک کی ویڈیو بنائی، انعام میں ٹیمپرڈ گاڑی مل گئی


متعلقہ خبریں