سوئٹرز لینڈ کے وزیر خارجہ نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

سوئٹرز لینڈ کے وزیر خارجہ نے پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ ایگنازیو کاسیس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے سوئس ہم منصب کو بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے سوئس ہم منصوب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آنے والی رپورٹس انتہائی تشویشناک ہیں۔ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے صریحاً منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کو تصفیہ طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔


متعلقہ خبریں