پنجاب کا 17 ستمبر کو مریضوں کی حفاظت کا دن منانے کا اعلان


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد نے 17 ستمبر کو صوبہ بھر میں مریضوں کی حفاظت کا دن منانے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پیشنٹ سیفٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر احسن الطاف اور ڈاکٹر حسین جعفری کے علاوہ صوبائی محکمہ صحت کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے  پنجاب  کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدیت کی کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 111 اسپتال صحت انصاف کارڈ کے تحت پینل پر ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے  میڈیکل سپرینٹنڈ نٹس صاف ستھرا ماحول فراہم کرکے مریضوں کے بہترین علاج معالجہ کے مکمل ذمہ دار ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہان تھا کہ 17 ستمبر کو پیشنٹ سیفٹی ڈے کے موقع پر شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرکے ہی بہترین علاج گاہیں بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں آنے والے ہرمریض کا محفوظ علاج معالجہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔


متعلقہ خبریں