وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے  دورے کا ابتدائی شیڈول تیارکرلیا گیاہے۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کے لئے روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چار روز پر مشتمل ہوگا ،نجی طیارے پر جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے سائڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور تاجربھی وزیر اعظم عمران خان سے  ملاقاتیں کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکہ سے واپس روانہ ہوں گے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکہ پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر پابندی ختم کی جائے، اقوام متحدہ


متعلقہ خبریں