سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب سیل نے ہی کرنا ہے تو 40 ترجمانوں کا کیا کام؟

جنوبی پنجاب کے لیےترجیحی بنیادوں پرکام کریں گے،عثمان بزدار|humnews.pk

لاہور:سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب سیل نے ہی کرنا ہے تو چالیس ترجمانوں کا کیا کام؟ ترجمانوں کی فوج ظفر موج میں کون کتنا ایکٹو کون کتنا غیر فعال ہے؟ وزیراعظم ہاؤس نے رپورٹ مانگ لی ہے۔ 

پنجاب حکومت کے کارنامے، کارکردگی اور اہداف عوام کے سامنے لانے کا ٹاسک یوں تو چالیس ترجمانوں کو سونپا گیا لیکن کہیں بھی کوئی کام کرتا نظر نہ آیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں چالیس ترجمانوں کی فوج عہدوں پر تو براجمان ہےلیکن طے شدہ امور کے تحت وزیراعلی نے تین ماہ میں ان سے ایک بھی میٹنگ نہ کی۔  حکومت کے ایک سال کی کارکردگی بھی کوئی مناسب انداز میں پیش نہ کر سکا۔

ترجمانوں کی کارکردگی صفر رہی تو وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی طرف سے قائم کیا گیا سیل صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کیلئے متحرک ہو گیا۔ یہی نہیں عثمان بزدار خود اپنی سرکار کی پرفارمنس رپورٹ جاری کروا رہے ہیں۔

ترجمانوں کا حق ترجمانی  جب وزیراعظم ہاؤس کو بھی دکھائی نہ دیا تو صوبے سے استفسار کیا کہ اگر سارے کام وزیراعلی سیل نےہی  کرنے ہیں تو ترجمانوں کا کیا فائدہ؟

وزیراعلی ہاؤس نے ان ترجمانوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے جسے وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے 38ترجمان مقرر کردیے


متعلقہ خبریں