زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کے لئے عدالت میں درخواست

lahore highcourt

لاہور: ننھی زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

مقامی وکیل محمد اشتیاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے زیادتی فساد فی الارض کے زمرے میں آتی ہے۔

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نرم قوانین کی وجہ سے زیادتی کے مجرموں کو چھپا کر پھانسی دی جاتی ہے جو دیگر کے لئے سبق آموز نہیں بنتا۔

درخواست گذار نے کہا کہ زیادتی اور پورنوگرافی جیسے مکروہ عمل کے مجرمان کو سرعام پھانسی نہ دینے سے قبیح واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل دواے،تین اور قانون شہادت کے تحت عمران کو سرعام پھانسی کی سزا زینب کے قتل والی جگہ پر دینے کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں