نوازشریف کیخلاف ایک اور کیس کھل گیا

فائل فوٹو


لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی چوہدری شوگرملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نیب نے نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔

اطلاعات ملی ہیں کہ جیل سپریٹنڈنٹ نے سوالنامہ وصول کر کے سابق وزیراعظم تک پہنچا دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آنیوالی ٹی ٹی کی رقم نوازشریف کے اکائونٹ میں بھی گئی تھی جس کے بارے میں لیگ کے تاحیات قائد تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم سے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نیب نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بھی چوہدری شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔

مذکورہ کیس میں حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ عباس شریف کے بیٹے عبدالعریز  بھی نامزد ہیں۔

مذکورہ بالا تمام افراد چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈرز ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

نیب لاہور نے معاملے پرحمزہ شہباز اورسلمان شہبازکو بھی طلب کیا تھا، حمزہ شہبازنے اپنا جواب جمع کروا دیا تھا جبکہ سلمان شہبازلندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

نیب کا الزام ہے کہ 2016 میں رمضان شوگر مل کیلئے قومی خزانے سے ساڑھے 21 کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے چناب پرایک کلومیٹرطویل پل اور20 کلومیٹرسڑک بنائی گئی۔

نیب پراسیکیوٹرکے مطابق فنڈزکےاجرا میں شہبازشریف نے اپنےاختیارات کا ناجائزا ستعمال کیا۔ محکمہ نے انکوائری سات جولائی کو شروع کی تھی اور مل کے دوافراد نےاعتراف جرم بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ چنیوٹ میں واقع رمضان شوگرملز 1992 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس کا شمارملک کی بڑی شوگر ملزمیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں