راولپنڈی میں ڈینگی بخار بے قابو

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 255 نئے کیسز رپورٹ

فوٹو: فائل


راولپنڈی: مون سون کی بارشوں کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی بخاربے قابو ہو گیا ہے۔ 

شہر کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں دو سو سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق  ہوچکی ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم کہیں نظر نہیں آرہی۔

بارشوں کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی بخار اس قدر پھیل گیاہے کہ شہر کے تینوں بڑے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

چار ہزار مریض ڈینگی بخار کی شکایات کے ساتھ  راولپنڈی شہر کے تین بڑے اسپتالوں میں پہنچے جن میں 205 مریضوں میں ڈینگی وائرس  کی تصدیق ہوئی ۔

ہولی فیملی اسپتال میں 78، بینظیر بھٹواسپتال  میں 80 جبکہ  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی میں 47 مریض داخل ہیں جبکہ 478 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور گلبہار کالونی کے علاقے ڈینگی کے حملوں کی زد میں ہیں۔  انسداد ڈینگی  کی ٹیمیں بھی کہیں نظر نہیں آرہیں۔ شہر کے مخلتف علاقوں میں تاحال انسداد ڈینگی سپرے بھی نہیں کیا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی


متعلقہ خبریں