نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں چار روپے اضافے کی ٹھان لی

کوئٹہ میں تندور کی روٹی 20 روپے کی ہو گئی

فوٹو: فائل


لاہور:پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو سے باہر ہیں ہی، بڑھتی مہنگائی نے اب یوٹیلٹی اسٹورز کا رخ بھی کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی کی قیمت میں چار روپے اضافے کی ٹھان لی ہے۔

تبدیلی سرکارکی  چھتر چھایا تلےعوام پر مہنگائی کے وار جاری ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتیں پانچ سے ساٹھ روپے بڑھ گئی ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک سو پچیس روپے کلو فروخت ہونیوالی دال چنا ایک سو پیینتیس، سفید چنا ایک سو پچیس سے بڑھ کر ایک سو اڑتیس،، دال مسور اسی کے بجائے ایک سو دس اور دال ماش پچاس روپے اضافے سے ایک سو نوے روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

کوکنگ آئل، گھی اور سرف کی قیمتوں میں بھی تیس سے چالیس روپے تک اضافہ ہوا ہے،یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے تمام ذمہ داری کمپنیوں پر ڈال دی ہے۔ یوٹیلی اسٹورز مینیجرز کا کہناہے کہ  کمپنیوں نے قیمتیں بڑھائی ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کا کردار نہیں ہے۔

ادھر نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی کی قیمت دس روپے نہ کرنے پر انتیس اگست کے بعد ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ مہنگائی میں پستے لاہوریے کہتے ہیں مشکلات بڑھ رہی ہیں اور حکام کو خبر ہی نہیں ۔

ایک شہری نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ  140کا لیٹر والا آئل لیا تھا جو اب 190 کا ہے اگر روٹی بھی دس کی ہو گئی تو بھوکا رہنا پڑے گا۔

شہری کہتے ہیں گھروں کے ماہانہ اخراجات پہلے ہی پورے نہیں ہوتے، حالات یونہی رہے تو فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے پر برہم


متعلقہ خبریں