ورلڈ کپ 2019، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا

ورلڈ کپ 2019، قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کو طلب کر لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو طلب کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی روابط کا اجلاس کل ہو گا جس میں چیئرمین پی سی بی احساب مانی بھی شریک ہوں گے۔ جنہیں تمام متعلقہ افسران اور ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2019 میں 9 میچ کھیلے تھے جس میں سے صرف 5 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میچ میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کیا انگلینڈ امپائر کی غلطی سے ورلڈ کپ جیتا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس ٹیبل پر برابر ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل کے لیے فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوا اور پاکستان کم رن ریٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا اور نیوزی لینڈ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔


متعلقہ خبریں