حد سے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی


ہر وقت پیار کرتا ہے،جھگڑا بھی نہیں کرتا،حد سے زیادہ محبت کرنے پر خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی. 

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی خاتون کو شوہر کی جانب سے لاڈ اور پیار میں رکھے جانے پر اعتراض ہے۔ خاتون نے  کہا چاہتی ہوں شوہر کم سے کم ایک دن کے لیے تو جھگڑا کرے؟

شوہر کی جانب سے کبھی بھی جھگڑا نہ کرنے سے تنگ خاتون نے طلاق کے لیے عدالت  پہنچ گئی ۔

عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کےمطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ کبھی بھی کسی طرح کی بھی سختی نہیں کی اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔

خاتون نے کہا کہ شوہر، ان کی جانب سے ہدایت ملے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور تو اور وہ ان کے لیے کھانا بھی تیار کرلیتے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر انتہائی اطاعت گزار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور ان سے کوئی بحث کیے بغیر ہر کام خود کرلیتا ہے۔

خاتون نے شوہر کی جانب سے اطاعت گزاری کرنے اور حد سے زیادہ محبت و احترام کرنے کو اپنے لیے عذاب قرار دے دیا۔

خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام خود کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔

شارجہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ میری شوہر سے علحیدگی کے لئے میرے خلع سے متعلق دعوے کی سماعت کے بعد میرے حق میں حکمنامہ جاری کرے۔

رپورٹ کے مطابق بیوی کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد اس خاتون کے  شوہر نے عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا کہ ان کی خواہش رہی ہے کہ وہ ایک اطاعت گزار شوہر رہیں۔

خاتون کے شوہر نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کئی دوستوں اور رشتہ داروں نے بیوی کے ساتھ تلخ رویہ اختیار کرنے کے مشورے بھی دیے، تاہم وہ ایسا کرنا نہیں چاہتے۔

شوہر نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ شادی کے چند ماہ بعد ایک دن اہلیہ نے انہیں ان کے اضافی وزن کا طعنہ دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سخت ورزش کی، جس وجہ سے انہیں ٹانگ میں چوٹ بھی لگی۔

خاتون کے شوہر نے عدالت کو کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کو اپنی درخواست واپس لینے کا مشورہ دیں گے کیونکہ کسی بھی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کم عرصے میں کیا ہی نہیں جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے:دنیا میں طلاق کی چھ مضحکہ خیز وجوہات


متعلقہ خبریں