ننھے کھلاڑی کا اعزاز:اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دیدی


بھارت کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی  نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔  اسنوکر کے ننھے کھلاڑی حمزہ الیاس نے روس میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر نائنٹین اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے دی۔

پاکستان کے ننھے اسنوکر پلیئر نے روس میں سبز ہلالی پرچم روس میں لہرا دیا۔ حمزہ الیاس نے آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر سیکسٹین چیمپئن شپ میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کر لیاہے۔

حمزہ الیاس کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ حمزہ روس میں جاری ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے پر عزم بھی ہیں۔

حمزہ الیاس آٹھویں کلاس کے طالبعلم ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کے لیے انڈر 16 ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل حاصل کریں۔

ميگا ايونٹ کيلئے حمزہ الياس نے اسکول سے چھٹي لی ہے۔ اس ایونٹ میں محمد عمر بھی حمزہ الياس کےساتھ ورلڈ چيمپئن شپ ميں کراؤن کيلئے کھيليں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پاور لفٹر رابعہ شہزاد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا


متعلقہ خبریں