نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں شیر خوار بچے کی شرکت

نیوزی لینڈ پارلیمنٹ میں شیر خوار بچے کی شرکت

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں آج ایک شیر خوار بچے نے بھی شرکت کی جسے اسپیکر نے اجلاس کے دوران اپنی نشست پر بھی بٹھایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنے ڈیڑھ ماہ کے بچے کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اور اراکین پارلیمنٹ نے خوشی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں بحث کے دوران جب بچے نے رونا شروع کر دیا تو اسپیکر نے اسے جھولا بھی دیا اور لوریاں بھی جبکہ وہ بچے کو دودھ بھی پلاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے منگنی کر لی

اجلاس کے دوران اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا کہ اس نشست پر عام طور پر پریزائیڈنگ افسر براجمان ہوتے ہیں لیکن آج یہاں ایک وی آئی پی مہمان موجود ہے۔


متعلقہ خبریں