ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق بھارت نے ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم اسے مکمل ناکامی ہوئی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، اس حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف غلیظ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان کا درجہ کم کرنے کے بارے میں مسلسل رپورٹس چل رہی تھیں، کئی میڈیا چینلز نے یہ مذموم مہم چلائی ہوئی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے جس کی پاکستان کے سفارتی ذرائع نے تردید کر کے اس پراپیگنڈے کی ہوا نکال دی ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وضاحت کی ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ (اے ایف پی) کسی ملک کو بلیک لسٹ نہیں کرتا، یہ کام ایف اے ٹی ایف کا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو حکومت میں انتہا پسندی لانے پر پابندی ہونی چاہیئے تو وہ بھارت ہے۔


متعلقہ خبریں