’بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے آپریشن کر سکتا ہے‘

مسئلہ کشمیر پر ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آسکتی ہیں، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی قیادت کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی میڈیا کے اس پراپیگنڈہ کا ذکر کیا جس میں افغانستان سے دہشتگردوں کے مقبوضہ کشمیر میں داخلے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے مقبوضہ کشمیر میں جاری نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو عالمی برادری سے اوجھل کرنے کے لیے کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔


اس سے قبل اپنے ایک اور ٹویٹ میں عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت پر ہندو نسل پرست، فاشسٹ قیادت اور نظریے کا قبضہ ہے اور اس نے جرمن نازیوں کی سوچ اپنا لی ہے۔

انہوں نے کہا تے تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں سے کشمیر کا محاصرہ جاری ہے جس کے بعد دنیا بھر خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہیے تھیں اور وہاں اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھیجا جانا چاہیے تھا۔


متعلقہ خبریں