عمران خان نے کراچی میں گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز بڑھانے کی ہدایت کردی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں کچرے کے لیے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کی کم تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مربوط حکمت عملی کے تحت انہیں بڑھایا جائے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقہ کار سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنایا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت وزیراعظم دفتر میں ملاقات کرنے والے وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی سے بات چیت کے دوران دیں۔

سندھ حکومت کو کراچی کی ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے وزیراعظم کو کلین کراچی مہم (Let’s Clean Karachi Campaign) کے تحت کراچی میں کی جانے والی  صفائی ستھرائی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی بد انتظامی نے شہر قائد کا روایتی حسن تباہ کیا اور کراچی کے مکینوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جس کا مکمل تدارک ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر ہدایات دیں کہ کراچی سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اس جاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

کراچی کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے،عمران خان

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے شہر قائد میں لگنے والے کچرے کے ڈھیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ازخود اپنے طور پر شہر کوصاف کرنے کا بیڑا اٹھایا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد بڑھ چرھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں