(ن) لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں:رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

(ن) لیگ کی مشکلات بڑھ گئیں:رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

لاہور: محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بدعنوانوں اور بدعنوانی کے خلاف اپنی کاررائیوں میں تیزی پیدا کردی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کروڑوں روپے کی خورد برد اور درست سرکاری ریکارڈ کی عدم دستیابی پر رکن قومی اسمبلی سمیت ان کے دو بھائیوں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ن لیگی ایم پی اے پر طالبہ کیساتھ زیادتی کا الزام

اس ضمن میں ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف اور ان کے دو بھائیوں اسلم اور ارشاد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پر الزام پر ہے کہ وہ گزشتہ 29 سال سے پنجاب حکومت کی 36 ایکڑ زمین پر قابض تھے۔ سرکاری زمین پر قبضے سے صوبائی حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں باخبر ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ زمین کا اصل ریکارڈ بھی غائب کیا گیا ہے۔ اس میں مبینہ طور پر ملی بھگت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ن لیگ کا ’ضمیر فروش‘ سینیٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی ایم ایل (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف اور ان کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی تفتیش و تحقیق میں قصور وار پانے پہ درج کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق درج مقدمہ میں کروڑوں روپے کی خورد برد اور سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاسی قیادت سمیت متعدد مرکزی قائدین اس وقت مختلف نوعیت کے اہم مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہیں اور وہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کررہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں