ذہنی تناؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل کا علاج بنا نام بتائے مفت کرائیے


لاہور:آپ کسی بھی قسم کے ذہنی تناؤ یا گھریلو مسئلے پر پریشانی کا شکار ہیں، علاج کیلئے ڈاکٹر سے ملنا چاہتے ہیں تو بنا فیس اور انتظار کی زحمت اٹھائےایسا ممکن ہوچکا ہے۔ 

اپنے لئے تو سب جیتے ہیں، مزا تو تب ہے کہ دوسروں کے لئے جیا جائے، لاہور کے نوجوانوں نے بھی کچھ ایسی ہی ٹھاںی اور لوگوں کے دکھ درد بانٹنے لگے ہیں۔

ایسے افراد جو ذہنی تناؤ،ڈپریشن یا انگزائٹی وغیرہ میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹرز کے پاس جانے سے گھبراتے ہیں ، انہیں موبائل فون پر ماہر نفسیات سے مشورے کی سہولت وہ بھی بالکل مفت امنگ  نامی غیر سرکاری تنظیم کے پلیٹ فارم پرفراہم کی جا رہی ہے۔

امنگ کے روح رواں ماہر نفسیات ڈاکٹر نوید اقبال نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ انکے پاس لوگ فون کرتے ہیں، وہ ان سی نام بھی نہیں ہوچھتے ۔ اپنے مسائل بتاتے ہیں اور ہم انہیں بالکل فری ایڈوائس فراہم کرتے ہیں۔

خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوان کیسے لوگوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں ،اس کا احوال معاشرے اور خونی رشتوں کے ناروا رویے سے مایوس ہو کر اپنی ہی جان کی دشمن بننے والی  ایک خاتون نے ہم نیوز سے گفتگو میں بتایا ۔

خاتون نے بتایا کہ وہ  تو اکیلی ہو گئی تھی کوئی پاس نہیں تھا، زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی، اس  نے امنگ سے رابطہ کیا اور انہوں نے اسکا مفت علاج کیا۔

امنگ کی انتظامیہ کے مطابق ان سے سوشل میڈیا پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر امنگ کے پیجز پر جائیے اور وہاں موجود رابطہ نمبر یا آن لائن چیٹ کے ذریعے اپنا مسئلہ بتاکر مفت علاج کرائیے۔

یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ کے دماغی صحت پر اثرات


متعلقہ خبریں