پاکستان کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل

فوٹو: فائل


لاہورہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا ہے۔ 

جسٹس شاہد مبین نے کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے پیٹیشنر احمد نواز اور منیر احمد کی درخواست پر سماعت کے بعد معطلی کے احکامات جاری کئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ  نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاکہ  نیا آئین غیر جمہوری اور جمہوری قوتوں کو محدود کرتا ہے۔  نئے آئین سے منتخب افراد کو دیوار سے لگانے اور معاملات ڈکٹیٹر شپ کے انداز میں چلائے جا رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  نئے آئین میں احتساب کے عمل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین 19 اگست 2019 سے نافذ العمل


متعلقہ خبریں