کراچی میں سافٹ بال ایشیا پاکستان کوچنگ کلینک کا آغاز


کراچی: ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام سافٹ بال ایشیا پاکستان کوچنگ کلینک کا آغاز ہوگیاہے۔غیر ملکی کوچز نے پاکستانی کوچز کو ٹریننگ دی اورخصوی لیکچرز دیے۔ 

کوچنگ کلینک میں ہر سال تین ممالک کا انتخاب کیا جاتا ہے اور اس بار پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا،اس موقع پرپاکستانی میڈیا کے لیے بھی خصوصی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان میں پہلی بار ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام سافٹ بال ایشیا پاکستان کوچنگ کلینک میں غیر ملکی کوچز نے پاکستانی کوچز کو کھیل کی جدید ٹیکنیکس اور معلومات فراہم کیں۔

اس موقع گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بال پچنگ اور کیچنگ کی مشق بھی کرائی گئی ۔ سافٹ بال ایشیا پاکستان کی جانب سے میڈیا کے لیے بھی ایک کوچنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔

میڈیا کے لیے منعقد کئے گئے سیشن میں کھیل سے متعلق قواعد و ضوابط ودیگر بنیادی اصول سمیت دیگر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر کینیڈا سے آئےمائیکل ایلن رینی نے پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کاکہنا تھا کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی کارکردگی کومدنظر رکھتے ہوئے ڈبلیو بی ایس بی نے اس سال پاکستان کو کوچنگ کلینک کیلئے منتخب کیا ہے۔

سافٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم کا کہنا تھا کہ آج کادن پاکستان سافٹ بال کیلئے تاریخی حیثیت رکھتا ہے اپنے ملک میں انٹر نیشنل کوچنگ کورس منعقد کرانے کاخواب پورا ہوگیا ہے۔

آخر میں کوچنگ کلینک میں شرکت کرنے پر صحافیوں کو سرٹیفیکٹس دیئے گئے،کوچنگ کلینک 24 اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کےد رمیان سیریز کا شیڈول جاری


متعلقہ خبریں