نیب نیازی گٹھ جوڑ نہیں ،نیب پاکستان گٹھ جوڑ ہے،چیئرمین نیب

زیادہ کرپشن ہو گی تو زیادہ مقدمات رجسٹرڈ ہوں گے، چیئرمین نیب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب)جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہا جاتا ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، ایسا ہرگز نہیں ، نیب نیازی گٹھ جوڑ نہیں ،نیب پاکستان گٹھ جوڑ ہے۔ 

چیئرمین  نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے یہ بات آج اسلام آباد میں  کاروباری طبقے سے ملاقات کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ اس پروپگنڈہ میں نہ آئیں کہ نیب کاروباری طبقے کو ہراساں کر رہا ہے،کاروباری طبقے کو کیوں ہراساں کریں گے؟جانتے ہیں کہ کاروباری طبقہ ملک کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ بزنس مین خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہو گا۔ پالیسی بنانے میں نیب کا کوئی کردار نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیکس لگانے اور وصول کرنے میں نیب کا کوئی حصہ نہیں ہے۔ میرے اس دو سالہ دور میں 6 سو کرپشن ریفرنسز دائر ہوئے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملتان، بہاولپور اور ڈی آئی خان ڈویژن کی فلور مل مالکان کو بھیجے گئے نوٹسزبھی  معطل کر دیے۔ قومی احتساب بیورو نے انکم ٹیکس سے متعلق کیسز واپس ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے:  نیب نے اپنے قیام سے اب تک 326 ارب روپے ریکور کئے، چیئرمین نیب


متعلقہ خبریں