پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک ملتوی


لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول وہی رہے گا جوآج ہی جاری کیا گیاہے۔ 

جس کا ڈر تھا وہ ہو گیا،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

دونوں بورڈز کے سربراہان نے دسمبر میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے،ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کا پہلا مقابلہ ستائیس ستمبر کو ہو گا، دوسرا میچ انتیس ستمبر اور تیسرا دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا،تمام ایک روزہ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تین ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا جہاں پانچ، سات اور نو نومبر کو دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کےد رمیان سیریز کا شیڈول جاری


متعلقہ خبریں