پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی ایک روزہ کانفرنس طلب

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزکی ایک روزہ کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔  کانفرنس 29 اگست کو گور نر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ 

ذرائع کا کہناہے کہ  یونیورسٹیز میں تعلیمی میعار کو بہتر بنانے سمیت دیگر ایشوزکو حل کرنے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔ کانفرنس میں صحت،زراعت، لائیوسٹاک، ایجوکیشن، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں سے متعلقہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شرکت کریں گے۔

پنجاب کی 40 سر کاری اور 26 پرائیوٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزکو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے منظور شدہ پنجاب میں قائم چارٹرڈ یونیورسٹیز کے وی سیز کو بھی مدعو کیا گیاہے۔

کانفرنس میں صوبائی وزراء، سیکرٹریز، چیئر مین ہائر ایجوکیشن سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران بھی شر یک ہوں گے۔

کانفر نس کے دوران یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اپنی اپنی یونیورسٹیز میں تعلیم کے معیار، نئی اسکیموں اور تقرریوں وغیرہ سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے آگاہ کر یں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانفر نس میں یونیورسٹیز میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بجٹ کم ملا تو پروگرامات بند کرنے پڑیں گے، چیئرمین ایچ ای سی


متعلقہ خبریں