وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر 3 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

ہر طرح سے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

گوادر:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر تین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے۔

گوادر تین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ  گوادر میں جب بھی کسی نئے منصوبے کاآغاز ہوتا ہے تو اس کا ایک مثبت اثر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات کو ہر جگہ محسوس کیا جاتا ہے، دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح گوادر 3منصوبے کے تحت ایک ایسی عمارت کا قیام جو مکمل طور پر توانائی کے متبادل ذریعہ گرین انرجی پر مشتمل ہوگی ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گوادر ابھرتا ہوا ایک نیا شہر ہے جو دنیا کے نئے تقاضوں کو پورا کرے گا، گوادر کی ترقی کے نئے منصوبے سرمایہ کاروں کی توجہ بھی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء گوادر کی ترقی کے لئے اہم سال ثابت ہوگا، گوادر نیوائرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے کی توسیع، گوادر ماسٹر پلان اور وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں شامل دیگر منصوبوں پر عملدرآمد کے آغاز سے گوادر کی مجموعی ترقی کا عمل تیزہوگا۔

جام کمال خان نےکہاکہ ہماری دعا ہے کہ یہ تمام منصوبے گوادر کی ترقی کی بنیاد بنیں اور اس شہر کو آگے لے جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے نجی شعبہ کو بھرور تعاون فراہم کرے گی، ہم اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گوادر کے اندر ایک ایسا گورننس کا نظام لارہے ہیں جس کے تحت ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات ایک جگہ مل سکیں اور سرمایہ کاروں کو چھوٹے چھوٹے مسائل کے حل کے لئے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیے: ماضی میں بلوچستان کے پراجیکٹ مکمل نہیں کیے گئے، جام کمال


متعلقہ خبریں