والدین کی مرضی سے شادی کروں گا، شاداب خان

لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا ہائی پرفارمنس کیمپ جاری ہے، شاداب خان بھی چھٹی گزار کر پہنچ گئے، لیگ اسپنر نے ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا اظہار کر دیا، انہوں نے کہا کہ سب چاہتے ہیں پاکستان میں عالمی مقابلے ہوں۔ 

صبح سوئمنگ تو شام میں جم، سات روزہ کیمپ میں کرکٹرز اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دینے میں مصروف ہیں۔

فاسٹ بالر حسن علی کی شادی میں شرکت کے بعد شاداب خان نے  کیمپ کو جوائن کیا ہے،اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں قومی کرکٹر نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

شادی سے متعلق سوال پر شاداب خان نے کہا کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، والدین کی مرضی سے شادی کروں گا جہاں وہ کہیں گے وہیں شادی ہوگی۔

لیگ اسپنرشاداب خان  کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ پر محنت کر رہا ہوں، بطور باؤلر نئی تکنیک متعارف کرانا ضروری ہے، انہوں نے مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان سے ہمیشہ سیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کےد رمیان سیریز کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز