ن لیگی ایم پی اے کا بیٹا منشیات کے الزام میں گرفتار

فائل فوٹو


بہاولپور: مسلم لیگ ن کی ممبر پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ناکے پر تلاشی کے دوران ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

بہاولپور سے ایم پی اے حسینہ ناز کے بیٹے کو جوڈیشیل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے چار من چرس برآمد کرکے بیٹے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ بھی چرس برآمد ہونےکے الزام میں گرفتار ہیں اور ان کیخلاف تفتیش کی جاری ہے۔

رانا ثنا کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات  9 سی 15، اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے این ایف کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15کلو ہیروئن سمیت 21کلو منشیات برآمد کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں