جڑواں شہروں سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت ملک کے چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر مقامات پر موسم گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم مالاکنڈ،پشاور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور،راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش چکوال، لیہ 23، نورپورتھل 12، بھکر 03، لاہور(ائرپورٹ) 01،  پاراچنار میں 10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، نوکنڈی، سکھر، دادو اوردالبندین میں 41  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز