ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا حملہ، دو افراد جاں بحق

ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا حملہ، دو افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل درابن میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس چیک پوسٹ درابن کے خارجی راستے درازندہ موڑ پر واقع ہے، رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے مختلف سمت سے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو مقامی افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں نقیب اللہ اور سمیع شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی انوسٹیگیشن سے معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا۔

دوسری جانب پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح  رہے گزشتہ ماہ بھی  ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصل درابن روڈ کوٹلہ سیدان پر قائم کی گئی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ  کی تھی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئےتھے۔

شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل جھانگیر کا تعلق اعجاز آباد مریالی جب کہ دوسرے کا انعام کورائی سے تھا۔


متعلقہ خبریں