رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع

رانا ثنا اللہ کے خلاف جمع کرایا گیا چالان سامنے آ گیا

فوٹو: فائل


لاہور: عدالت نے مسلم لیگ ن  پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید  چار روز کی  توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل ریماند ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا جہاں جج مسعود ارشد نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے  پراسیکیوٹر کی جانب سے سیف سٹی کی فوٹیج سی ڈی عدالت میں پیش کی گئی۔اس دوران فاضل جج نے رانا ثناءاللہ کو روسٹرم پر بلایا ۔

رانا ثناءاللہ کی جانب سے بطور وکیل اعظم نزیر تارڑ اور فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلاء نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا  کہ ’’ اے این ایف کی جانب سے جو دستاویزات دئیے جا رہے ہیں انھیں پڑھنے کا موقع دیا جائے‘‘۔

رانا ثناءاللہ کے وکلاء کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی جس پر اینٹی نارکوٹکس حکام نے دلائل کے لیے وقت مانگ لیا، عدالت نے درخواست ضمانت پر 28 اگست تک بیل کی اپیل پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نےرانا ثناءاللہ کو 07 ستمبر کو دوبارہ  پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت میں اینٹی کرپشن حکام سے مزید تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔

 


متعلقہ خبریں