شمالی کوریا کا رواں ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ

جنوبی کوریا کا رواں ماہ میں ساتواں میزائل تجربہ

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ میں کئے جانے والا یہ ساتواں میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر یہ میزائل تجربات کئے گئے ہیں کیونکہ یہ تاثر قائم کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ممالک شمالی کوریا پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دیئے جانے والے سخت بیان پر بھی کم جونگ یو انتظامیہ سخت برہم ہے۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے لیے مائیک پومپیو کو ’’ زہریلے پودے‘‘ کے نام سے تشبیہ دی ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے واضح کیا تھا کہ اس کے حالیہ میزائل تجربات دراصل جنوبی کوریا کے جنگ پسندوں کے لیے تنبیہ (وارننگ) ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا سمیت ملک کو لاحق دیگر شدید خطرات میں کمی کرنے اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم زیادہ طاقتور ہتھیار بنا رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے بدترین ’دشمن‘ سمجھے جانے والے جنوبی کوریا کو کم جونگ ان نے ’ڈبل ڈیلر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب وہ امن کا دعویٰ کرتا ہے تو دوسری جانب امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہوئے اسلحہ بھی خریدتا ہے۔

امریکی تنبیہ نظرانداز، شمالی کوریا نے میزائلوں کا تجربہ کرلیا

امریکہ کے موجودہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی نامزدگی کے فوری بعد منصب سنبھالنے سے قبل ایسٹر کی چھٹیوں میں پیانگ یانگ کا انتہائی خفیہ دورہ کیا تھا جس میں کم جونگ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہونا طے پائی تھی۔ اسی ملاقات میں طے ہو گیا تھا کہ دونوں سربراہان حکومت کی پہلی اور تاریخ ساز ملاقات سنگاپور میں ہوگی۔

مائیک پومپیو سیکریٹری خارجہ نامزد ہونے سے قبل امریکن سی آئی اے کے سربراہ رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے پہلی ملاقات جون 2018 میں ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ وعدہ سامنے آیا تھا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ختم کردی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں