بلور خاندان کو افغانستان سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے لگیں


پشاور میں  بلور خاندان کو افغانستان کے موبائل نمبرز سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے لگیں۔

ذرائع کے مطابق ایم پی اے ثمربلور کےسیکرٹری نے سی ٹی ڈی پشاور میں دھمکیوں سے متعلق رپورٹ درج کرا دی ہے۔

اس ضمن میں دائر کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم کالر ہارون بلور کے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم کالربشیر بلور اور ہارون بلور کو قتل کرنے کا اعتراف کررہا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی پشاور نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکا ہوا تھا جس میں بیرسٹر ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی 2012 میں اس وقت پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی ایک کارروائی کا نشانہ بنے تھے جب وہ علاقہ میں انتخابی مہم میں مصروف تھے۔


متعلقہ خبریں