مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی خودکشی


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوجی نے خود کشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایم آروند نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

دنیا بھر کے ماہرین نفسیات ماضی میں کئی مرتبہ اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ دوران ملازمت جس طرح سے نہتے و بے گناہ مظلوم کشمیریوں کو بہیمانہ تشدد کا ذریعہ بنانے کے لیے بھارت کی قابض افواج کے اہلکاروں کو استعمال کیا جاتا ہے اور جس طرح دوران حراست بزرگوں و جوانوں سمیت بچوں کو قتل کیا جاتا ہے اس کے براہ راست اثرات فوجی اہلکاروں کے اذہان پر مرتب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: ساتھی اہلکار کی فائرنگ، سے 3 بھارتی فوجی ہلاک

رواں سال جون میں مقبوضہ وادی چنار میں قابض بھارتی افواج سے تعلق رکھنے والے تین فوجیوں نے خودکشی کرلی تھی۔

دو فوجیوں نے خودکشی ڈیوٹی کے دوران کی جب کہ ایک نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کا راستہ اپنایا۔

بھارت کے مقبوضہ وادی کشمیر میں تعینات رہنے والے 400 سے زائد فوجیوں نے گزشتہ 12 سال کے دوران خود کشیاں کی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے فوجی اہلکاروں میں دوران ڈیوٹی خود کشی کا رحجان 2007 سے پروان چڑھ رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں