بلوچستان کی جیلوں میں ایڈز اور ہیپاٹا ئیٹس کا بسیرا


کوئٹہ: بلوچستان کی جیلوں میں ایڈز اور ہیپاٹائیٹس جیسے جان لیوا اور موذی امراض نے پنجے گاڑ لئے ہیں۔

یہ ہولناک انکشاف ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے صوبے کی جیلوں میں شروع کی جانے والی اسکریننگ کے دوران ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 2 جیلوں میں ایڈز کے 7 اور 7 جیلوں میں ہیپاٹاٰٗٹس کے 70 مریضوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

ابتداٗی اعداد و شمار کے بعد ایڈز کنٹرول پروگرام نے مریضوں کی درست تعداد معلوم کرنے کے لئے صوبائی محکمہٗ صحت سے مدد مانگ لی ہے۔

اسی دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلوچستان کی 4 جیلوں میں میڈیکل آفیسرز ہی تعنیات نہیں ہیں اور 2 لیڈی ڈاکٹرز کی آسامیاں بھی خالی ہیں۔

صوبائی جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرام نے صوبے کی جیلوں میں اسکریننگ کا عمل شروع کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں