الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

lahore high court

لاہور: الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

اس ضمن میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 22 اگست کو الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کی گئی ہے، جس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی میں بلوچستان اور سندھ کا کوٹہ مدنظر نہیں رکھا گیا لہذا

ممبران کی تعیناتی کا جاری شدہ نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا  کہ نئے ممبران کی تقرری آئین کی خلاف ورزی ہے جو آرٹیکل 213 اور 214 کے مطابق نہیں ہوئی۔

واضح رہے وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کی تھی۔

منیر کاکڑ کو بلوچستان،خالد محمود صدیقی کو ممبر سندھ لگایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں