ناانصانی پر قائم معاشرے دنیا سے مٹ جاتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب نیب ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے | urduhumnews.wpengine.com

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جن معاشروں میں انصاف ناپید ہو جاتا ہے وہ دنیا سے مٹ جاتے ہیں۔

سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں انھوں نے مساوات اور فراہمی انصاف کو اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کا بول بالا اور آئین کی بالادستی پاکستان مسلم لیگ ن کا منشور اور نصب العین ہے۔

انصاف پر مبنی معاشرے کو ملک کی سماجی، معاشی اور معاشرتی ترقی کا ناگزیر ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفط کے ذریعے ہی انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ اسلام انصاف اورامن کی اعلی اقدار کے فروغ کا درس دیتا ہے۔

سماجی انصاف کے عالمی دن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔

میاں شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام طبقات کےلئے انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں