سندھ سرکار کی طرف سے عوام کو نیا لالی پاپ

سندھ حکومت کے تعاون سے چلنے والی بسیں ایک سال بعد ہی بند

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ سرکار کی طرف سے  عوام کو نیا لالی پاپ دینے کا اعلان کیا گیاہے۔ کراچی میں بسیں چلانے کے لئے تاریخ پر تاریخ دینے والی حکومت نے صوبے بھر میں انٹرا بسیں،وینز اور کوچز چلانے کا نیا سہانہ خواب دکھادیاہے۔ 

وزیر ٹرانسپورٹ  سندھ اویس قادر شاہ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مئی سے جون کے وسط تک سو بسیں کراچی میں چلا نے کا اعلان کیا۔
پھر جولائی میں اگست کے آخر تک۔ اور اگست میں ستمبراور پھر اکتوبر کی تاریخ دے ڈالی۔

شہر قائد کی سڑکوں پر بسیں تو نہ آئیں وزیر ٹرانسپورٹ کی طرف سے نئی تاریخ آگئی ۔

اویس قادر شاہ کی طرف سے اب صوبے کے تمام اضلاع میں انٹراسٹی بس,وین اور کوسٹرز چلانے کا اعلان کردیا گیاہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے خواہشمند ٹرانسپورٹرز کو بارہ ستمبرتک رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے دعوی کیا ہے کہ حکومت ٹرانسپور ٹرزکو روٹ پرمٹ،بس کے ڈپو اوردیگر سہولتیں مفت فراہم کرے گی۔انٹراسٹی بس، وین اور کوسٹرز محکمہ ٹرانسپورٹ کے ماتحت چلیں گے۔

اویس قادر شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت صوبے کے تمام اضلاع کو پیپلز بس سروس کا تحفہ دینا چاہتی ہے۔بسیں, وین اور کوسٹرز کراچی، حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ،میرپورخاص اوردیگر شہروں میں چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ سرکار کبھی کراچی والوں کو سستی اور با عزت سفری سہولیات دے سکے گی؟


متعلقہ خبریں