محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن، نیب پراسیکیورٹر کی عدم حاضری


کراچی: سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سمیت دیگر تین ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت نیب پراسیکیورٹی کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ سماعت میں سیکریٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شہلوانی اور شرجیل میمن کے وکیل کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔

 

عدالت نے آئندہ سماعت پر سارنگ لطیف چانڈیو، گلزار علی اور عمر شہزاد کے وکلاء سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔

ملزمان پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

ریفرنس میں ریاض منیر ضمانت پر ہے جبکہ انیتہ بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

کرپشن ریفرنس کیس میں 14 ملزمان جیل میں ہے۔


متعلقہ خبریں