منی لانڈرنگ انکوائری: شہباز شریف مرکزی ملزم قرار

شہبازشریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش میں ہنڈی کے ذریعے پیسے منتقل کرنے کا انکشاف | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو منی لانڈرنگ انکوائری میں مرکزی ملزم قرار دے دیا ہے۔

منی لانڈرنگ انکوائری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مرکزی ملزم نامزد کر دیے گئے ہیں۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے شہباز شریف کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیلی میل اور برطانوی صحافی نے میرے لیگل نوٹس کا جواب داخل نہیں کیا،شہباز

منی لانڈرنگ انکوائری میں حمزہ شہباز، مشتاق چینی، شاہد رفیق اور آفتاب سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ نیب نے اس انکوائری میں سلمان شہباز، نصرت شہباز سمیت شہباز شریف کے اہل خانہ کو بھی نامزد کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی اسی کیس میں ملزم ہیں اور زیر حراست ہیں۔

نیب نے اس حوالے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہے جس میں حمزہ شہباز کو لاکھوں ڈالرز کی منتقلی کی تفصیلات موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز نے 2013ء سے 2017ء کے درمیان سات کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار کی رقم تحفے کے طور پر وصول کی۔


متعلقہ خبریں