فیصل واوڈا ’ان گائیڈڈ‘ میزائل قرار

آج رات حلقہ بندیاں درست کر لیں، الیکشن کل کرالیں، وسیم اختر

کراچی: میئر کراچی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو ’ان گائیڈڈ میزائل‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں۔

کراچی میں صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز وسیم اختر نے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصل واوڈا کو ان کی اپنی جماعت نے خود نظر اندار کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان سے کہوں گا کہ انہیں لگام دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے بیان دیا، ان کو برداشت نہیں ہورہا کہ میئر کراچی، گورنر سندھ اور علی زیدی مل کر کراچی کا کچرا صاف کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

وسیم اختر نے مزار کی سیکیورٹی اور دیگر امور پر اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی وزیر کو پتہ نہیں کہ وزیراعظم ایم کیوایم کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام بڑی مشکل میں ہیں جبکہ پل کے اس پار لوگ بہت مزے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو کہتے ہیں کراچی کے لیے آگے آئیں، یہ شہر ہم سب کا ہے اور سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں