سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے اضافہ

سونا (gold)

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت 88 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ہم نیوز کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے کے بعد 88 ہزار 550 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے سے 75 ہزار 917 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی تھی۔

جمعے کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی ایک روپے کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں