بھٹہ مالکان کے ظلم وستم سے تنگ مزدوروں کی عدالت میں دہائی

پاکستان میں بھٹہ مزدوروں کا استحصال،دور جاہلیت کی یاد تازہ | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: بھٹہ مالکان کے ظلم وستم سے تنگ مزدوروں کی عدالت میں دہائی کے بعدلاہورہائیکورٹ نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اکیانوے بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جا سے رہائی دلوائی ،رہایی پانے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ 

لاہورہائیکورٹ نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 91 بھٹہ مزدوروں کو حبس بے جاء سے رہائی دلواکر آزادی سے  زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیاہے۔ ۔

عدالتی حکم پررہائی پانے والوں میں 27بچے اور 24 خواتین بھی شامل ہیں۔ عدالتی حکم پر سب سے زیادہ ماہ اگست میں بھٹہ مزدور آزادی جیسی نعمت کے حصول میں کامیاب رہے .

رواں سال اگست  کے مہینے میں 32 مزدور زمینداروں کے ظلم سے آزاد ہوئے جبکہ حبس بےجاء سے رہائی پانے والے مزدوروں میں 12بچے اور 9 خواتین بھی شامل تھیں .

جولائی کے مہینے میں 30 بھٹہ مزدوروں نے جبری قید سے رہائی پائی جن میں 5 خواتین اور 8 بچے بھی شامل تھے ۔

اسی طرح رواں برس جون میں 29افراد جبری مشقت اور تشدد سے نجات پانے میں کامیاب رہے ،جون کے مہینے میں آزادی حاصل کرنے والوں میں 10خواتین اور 7بچے بھی شامل تھے،تمام مزدوروں کو عدالتی حکم پر جبری مشقت اور حبس بے جاء سے نجات ملی۔

یہ بھی پڑھیے: حکومتی فیصلہ سے پریشان بھٹہ مالکان اور مزدوروں کی اپیل


متعلقہ خبریں