سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

سندھ کابینہ اجلاس: فی کلو آٹے کی ایکس مل قیمت میں 9 روپے 13پیسے کمی کی منظوری

کراچی : سندھ کابینہ نے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت کے پیش نظر فوری خریداری کے لئے سندھ فوڈ فورٹی فیکیشن بل کی منظوری دے دی ہے۔

ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ اور معذورافراد کو بااختیار بنانے کےلیےایڈوائزری کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سندھ فوڈ فورٹی فیکیشن بل 2019 کی منظور ی دے کر اسے اسمبلی بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ پاکستان غذائی قلت سےدوچارہے۔ گندم کےآٹامیں آئرن،فولک ایسڈ، اور زنک شامل کی جائے گی۔ادویات کی خریداری کو سندھ پی پی آر اے سے استثنیٰ کی منظوری  بھی دی گئی۔

سندھ کے محکمہ صحت کابینہ اجلاس میں شرکاء کو بتایا کہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے۔جلد خریداری نہ کی گئی تومسائل ہو ں گے۔ خریداری کے عمل کو آسان بنانے کے لئے وزرا پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی  بھی قائم کردی گئی ہے۔

معذورافراد کو بااختیار بنانے کےلیےایڈوائزری کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی  دی گئی۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے قیام کا بھی فیصلہ ہوا۔بورڈ کا قیام آئی ٹی ایڈوائزری کمیٹی کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔

کابینہ نے سسٹین ایبل فاریسٹ پالیسی پر کمیٹی  بھی قائم کردی ہے  جو پندرہ دن کے اندر پالیسی کا جائزہ لے گی۔

کابینہ ارکان  نے سندھ سیف سیٹیز اتھارٹی 2019 بل کی منظوری بھی دی  جس کا ڈی جی محکمہ پولیس سے ہوگا۔کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی  جو پرائیوٹ بلز کو دیکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کی ایک سال کی کارکردگی انتہائی مثبت رہی،ترجمان سندھ حکومت


متعلقہ خبریں