ایجوکیٹرز بھرتی معاملہ: عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل


لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکردی ہے۔

لاہورہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب کو میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو بطور ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ڈی سی او گوجرانوالہ کو تمام ایجوکیٹر کے تقرر نامے بھی 20 فروری کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت میں درخواست دی گئی تھی کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے ایلیمنٹری اسکول ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا۔ امیدواروں کو ٹیسٹ پاس کرنے اور میرٹ پر آنے کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا۔

14 دسمبر کولاہورہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ تعلیم پنجاب کومیرٹ پر پورا اترنے والی 40 خواتین کو ایجوکیٹر بھرتی کر نے کا حکم دیا تھا۔ تاہم عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی سی گوجرانوالہ نے تقرر نامے عدالت میں پیش نہ کیے۔ جس کے نتیجے میں ڈی سی گوجرانوالہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

معاملے پر فعال ہوتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکی ہے۔

 


متعلقہ خبریں