کرکٹ امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کا اہتمام

پی سی بی(PCB)

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے سالانہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپ پچیس جولائی سے پاکستان کے مختلف شہروں میں منعقد ہو گی۔

امپائرزاورمیچ ریفریزکے لیے پی سی بی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں  کیا جارہاہے۔ لاہورکے بعد امپائرز ورکشاپ بالترتیب راولپنڈی اورکراچی میں تین، تین روزکے لیے منعقد ہوں گی۔

امپائرز ورکشاپس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے ایمپائرز کے زیر اہتمام ہوں گی جبکہ میچ ریفریز ورکشاپ کا انتظام احسن رضا اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفریز کریں گے۔

پی سی بی کے مینیجرامپائرز اینڈ ریفریزورکشاپس کی نگرانی کریں گے۔ ورکشاپس میں میچ آفیشلز کو پلیئنگ کنڈیشنز، کوڈ آف کنڈکٹ اور لباس کے قوانین سے روشناس کروایا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پی سی بی نے آزادانہ پینل قائم کردیا


متعلقہ خبریں