گوادر میں پرامن اور سرمایہ کار دوست ماحول دینا ہے،وزیراعلی بلوچستان

ہر طرح سے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اس وقت تمام دنیا کی نظریں گوادر پر مرکوز ہیں، سرمایہ کار گوادر آنا چاہتے ہیں، ہم نے گوادر میں پرامن اور سرمایہ کار دوست ماحول دینا ہے۔ 

ضلع گودر کی ڈویژنل افسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی محکمے اور ضلعی افسران عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اوربروقت تکمیل کے ہدف کو حاصل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضری کسی صورت قابل قبول نہیں، غیر حاضر اساتذہ اورڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جام کمال خان  نے سیکیورٹی اداروں کو ہر دم مستعد اور متحرک رہتے ہوئے مکران ڈویژن میں امن کے قیام اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ  بلوچستان نے گوادر سمیت تمام اضلاع میں منشیات اور نشہ آور اشیاء کے تدارک اور اس کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افراد معاشرے کے ناسورہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر  ہماری نسلوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر میر ظہوراحمد بلیدی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر 3 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا


متعلقہ خبریں