ماحولیاتی تحفظ کا عالمی ایوارڈ پاکستانی خاتون عائشہ خان کے نام


ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل  نے کہاہے کہ پہاڑوں اور ماحولیاتی تحفظ کا عالمی ایوارڈ ایک پاکستانی کو ملنا ملک کے لئے قابل فخراوراعزاز کی بات ہے۔ عائشہ خان کو سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ 2019 ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عائشہ خان نے کے ٹو سمیت دیگر پہاڑی اور سیاحتی مقامات کے تحفظ، صفائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے قابل تحسین کوششیں کی ہیں۔

Image courtesy Aisha Khan

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ کا ملنا عائشہ خان کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی کو ماحولیات اور پہاڑوں کی حفاظت سے متعلق بین الاقوامی ایوارڈ ملنا پاکستان کے بیرون ملک تشخص کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

Image courtesy Aisha Khan

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سٹینفورڈ برائٹ ایوارڈ 2019 پاکستانی کو ملنے سے سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی، دنیا میں اچھا پیغام جائے گا۔ عائشہ خان سب کے لئے ایک مثال ہیں، ہم سب کو ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس اعزاز کے نتیجے میں دیگر پاکستانیوں کی بھی بھی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ ماحولیاتی تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیے: پولیو وائرس کی تشخیص کے حوالے سے قومی ادارہ صحت کا اعزاز


متعلقہ خبریں