پارکنگ کی سہولتوں پر تحریک التواء جمع


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور پارکنگ کی ناکافی سہولتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی۔

تحریک التواء مسلم لیگ ق کے رکن صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

وقاص حسن موکل نے تحریک التواء میں موقف اختیار کیا کہ ایک کروڑ کی آبادی والے شہر لاہورمیں گاڑیوں کی تعداد خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ جس کے باعث سڑکیں سکڑتی جارہی ہیں۔ شہری منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے کرنے پرمجبورہیں۔

ایوان کو بتایا گیا کہ ٹریفک جام کی مشکل اٹھانے کے بعد شہریوں کا باقی وقت پارکنگ کی تلاش میں ضائع ہوجاتا ہے۔

تحریک التواء کے متن کے مطابق ان مسائل کے حل کے لیے حکومت نے پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اڑھائی برس گزرنے کے باوجود منصوبے التواء کا شکار ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے مزید بتایا کہ اعلانات فائلوں تک محدود ہیں۔ پارکنگ کمپنی بھی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ دوسری جانب شہر میں غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈز کی بھرمارنےعوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پارکنگ مافیا نے فٹ پاتھ بھی نہیں چھوڑے۔  جس کے باعث عوام سڑکوں پر چلنے پرمجبور ہیں۔ جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں