وزیراعظم اور وزیراعلی جب چاہیں مل سکتے ہیں، گورنر سندھ

عمران اسماعیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے وزیراعظم اور وزیراعلی جب چاہیں مل سکتے ہیں۔ صوبے کی ترقی کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے۔

وزیراعلی سندھ نے کہاہےکہ  کراچی کے مسائل پر وفاقی وزیر سے بات ہوئی ہے۔ کراچی میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے پہلے سے بہتر انتظامات کیے۔

صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔آخری روز گورنر اور وزیراعلی سندھ نے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی جب چاہیں مل سکتے ہیں۔فنڈز کے معاملے میں وفاق سندھ سے زیادتی نہیں کرے گا۔ اختلاف کے خاتمے کے لئے فیصل واوڈا اور میئر کراچی کو چائے کی دعوت دے دی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر وفاقی وزیر سے بات ہوئی ہے۔ شہر میں مسائل ہیں۔لیکن حالات پھر بھی بہتر ہیں۔

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرکشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم سے نجات کے لئےخصوصی دعا کی گئی۔تیسرے اور آخری روز بھی مزار پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل واوڈا ’ان گائیڈڈ‘ میزائل قرار

سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے


متعلقہ خبریں