بھارتی فائرنگ سے بچے کی شہادت پر شہباز شریف کی مذمت


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی  شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے انڈین قابض فوج کی فائرنگ سے آٹھ سالہ بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہاربھی کیا۔

شہید بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت انتہائی قابل مذمت ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بھارتی فوج انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر واقع جاجوٹ گاؤں میں فائرنگ کی تھی۔ جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ ایان شہید ہوگیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوجی کی جوابی فائرنگ سے بھارتی چوکی تباہ کر دی گئی تھی۔ جس سے انڈین پوسٹ میں موجود دو فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں