متعدد علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار  کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جن علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ان میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہےگا، محکمہ موسمیات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور (ائیرپورٹ 63)، مری 03 جبکہ گوجرانوالہ 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کشمیر میں راولا کوٹ کے مقام پر 07 جبکہ خیبرپختونخوا میں کاکول کے مقام پر 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی 43، نورپورتھل 42، بھکر، نوکنڈی،سکھر،جوہر آباد دادو اور دالبندین میں 41  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں